ہو سکتا ہے فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سلمان خان کی طرح کیوبا چلا جاؤں، عامر لیاقت حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممبر قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت حسین کی جانب سے نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔عامر لیاقت حسین نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ بہت جَلد پاکستان کو خیرباد کہنے والے ہیں، وہ پھر مڑ کر واپس نہیں آئیں گے، وہ اب گمنام ہونا چاہتے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے اس ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’اُنہیں ملک چھوڑنے میں تھوڑا وقت درکار ہے کیوں کہ اُنہوں نے اپنا گھر، گاڑیاں بیچنی ہیں اور اپنے بچوں کے نام بینک بیلنس چھوڑ کر جانا ہے۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by People Magazine Pakistan (@peoplemagazinepakistan)


عامر لیاقت حسین نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’ حج بھی قریب ہے، حج کی ادائیگی کے بعد وہ پھر کبھی پاکستان نہیں آئیں گے، ہاں اس سے قبل وہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ملک آتے جاتے رہیں گے۔‘
عامر لیاقت حسین کا ملک چھوڑنے اور واپس لوٹ کر نہ آنے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ میں بھارتی فلم ’اِک تھا ٹائیگر‘ کے سلمان خان کی طرح کیوبا چلا جاؤں، اُن کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاؤں گا کسی کو معلوم نہیں ہوگا، میں کسی کو بتا کر نہیں جا رہا، میں نے نام بہت کما لیا ہے، میں اب گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔‘