ابوبکر کو عمران خان آٹوگراف والی قمیض کے بدلے 16کروڑ روپے کی پیشکش لیکن ابوبکر نے قمیض کی نیلامی سے ملنے والی رقم کس کو دینے کا اعلان کر دیا؟ب
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 15 سالہ ابوبکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے سابق وزیراعظم عمران خان کے آٹوگراف والی قمیض کے بدلے 16 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔ایک انٹرویومیں ابوبکر نے کہا کہ اس نے جس قمیض پر عمران خان کے آٹوگراف لیے ہیں لوگ اسے خریدنا چاہ رہے ہیں۔کئی لوگ اس مقصد کے لیے اس کے گھر تک پہنچے تو کئی نے فون پر رابطہ کرکے اسے پیسوں کی پیشکش بھی کی۔
ابوبکر نے کہا اسے ایک شخص نے آٹو گراف والی قمیض کے بدلے 16 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی لیکن اس قمیض کو کبھی بھی وہ نہیں بیچے گا کیونکہ یہ آٹو گراف اس شخص کی جانب سے دیا گیا جس سے وہ سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ابوبکر نے کہا کہ اگر اس نے کبھی یہ قمیض بیچنے کا سوچا تو اس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو شوکت خانم ٹرسٹ کو عطیہ کر دیں گے۔