ڈالرمہنگا ہونے سے مہنگائی کے طوفان کا خدشہ ہے ، معاشی ماہرین

لاہور(قدرت روزنامہ) روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر معاشی ماہرین نے مہنگائی کے طوفان کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج بھی ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا جس سےانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 196 روپے ہو گی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے 50 پیسے کا فروخت ہو رہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے ، جس پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے س مہنگائی بڑھے گی اور مہنگائی بڑھی تو سٹیٹ بینک شرح سود بڑھا ئے گا ، اس طرح ملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مہنگائی سے متعلق احتجاج اور مارچ کئے تھے ، پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے بھی مہنگائی کو اہم ترین وجہ قرار دیتے ہوئے اپنی جماعت سے انحراف کر کے تحریک عدم اعتماد میں شمولیت اختیار کی تھی جس پر پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تھی ۔
نئی مخلوط حکومت آنے پر توجہ کی جا رہی تھی کہ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئے گی مگر ڈالر کی قیمت کم ہونے یا رکنے کی بجائے روز بروز بڑھتی چلی گئی ۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

44 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

50 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

57 mins ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

1 hour ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

1 hour ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

1 hour ago