تحریک انصاف کو اعتماد میں لئے بغیر الیکشن نہیں کرائے جا سکتے: فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اعتماد میں لئے بغیر الیکشن نہیں کرائے جا سکتے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور نگران حکمت سے متعلق بات کی۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں لکھا ’نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت تحریک انصاف ہے اور تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کمیشن انتخابات کرا سکتا ہے ، الیکشن ہی نہیں کرانا ہوتا انتخابی عمل کا بااعتماد ہونا بھی ضروری ہے۔‘