نیلم منیر شادی کے سوال پر کیوں شرما گئیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)عید پر ریلیز ہونے والی یاسر نواز کی فلم ’چکر‘ کی ہیروئن نیلم منیر شادی کے سوال پر شرما گئیں، انہوں نے شرما کر اپنا چہرہ چھپا لیا۔جنگ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارت میں عالیہ بھٹ کی شادی ہوگئی، آپ کے ہاتھ کب پیلے ہوں گے۔
آپ کے فینز کو آپ کی شادی کا بے چینی سے انتظار ہے، اس پر وہ شرما گئیں، اور پھر جواب دیا کہ میری شادی کبھی بھی کسی بھی دن ہوجائے گی اور میڈیا کے دوستوں کو سب سے پہلے خبر مل جائے گی، اگر گرانڈ شادی کروں گی تو سب کو بلاؤں گی، لیکن اس کے چانس کم ہیں، میں سادگی سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ساتھی فنکاروں کی شادی کا سن کے دلی خوشی ہوتی ہے، لیکن اگر کسی ساتھی آرٹسٹ کی طلاق کی خبر سنتی ہوں تو اداس ہوجاتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے بتایا کہ ڈانس جیسی ایک ویڈیو اور بنانا چاہتی ہوں لیکن فیملی کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔