ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری، تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار

انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانیکی کوششیں جاری ہیں، ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسے اپنے ملک میں لگنے والی تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ 47 اضلاع میں 217 مقامات پر لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، مزید 13 مقامات پر آگ بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے، آگ بجھانے کی کارروائیوں میں 18 طیارے، 57 ہیلی کاپٹرز، 9 ڈرونز، 5 ہزار سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں، آتشزدگی سے اب تک ہزاروں ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں