سندھ رینجرز نے کراچی میں بند گودام سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز نے نیو کراچی میں بند گودام سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے نیوکراچی میں واقع ایک بند گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا، جو ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 3 سیون ایم ایم رائفل، 3 ایٹ ایم ایم رائفل، ٹرپل ٹو رائفل، 6 ریپیٹرز، 10پسٹلز، 1 ریوالوراور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں، اسلحہ مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔