اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری مکمل کر لی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا۔ جب کہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 197.66 روپے کا ہو گیا۔ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر کی قیمت 180 سے نیچے ہونی چاہئیے تھی، ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا فوطان آئے گا۔
ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھی۔فیصلہ سازی نہ ہونے سے زرِ مبادلہ جا رہا ہے مگر ملک میں نہیں آ رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری مکمل کر لی۔گذشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر196روپے سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے سے صرف1 روپے کی دوری پر تھا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.90روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے اورقیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر3.50روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے بڑھ کر199روپے پر جا پہنچی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3.20روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 200.30روپے سے بڑھ کر204روپے اور قیمت فروخت203.80روپے سے بڑھ کر207روپے ہو گئی اسی طرح5روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر242روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے بڑھ کر245روپے پر جا پہنچی ۔

Recent Posts

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

5 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

8 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

15 mins ago

عمران خان کا ٹیلی گراف میں مضمون: غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان…

17 mins ago

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

45 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

53 mins ago