حزب اللہ نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دیدی
بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا بھر پور جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں موجود مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے انتہائی خطرناک پیشرفت تھی، ایسی صورتحال گزشتہ 15 سال سے نہیں دیکھی، ہم جنگ کی حمایت نہیں کرتے تاہم اسرائیلی فضائی حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فضائیہ نے 2014 کے بعد پہلی مرتبہ فضائی حملہ کیا تھا جس کے بعد لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے بھی کیے گئے تھے۔