بارسلونا سے راہیں جدا ہونے کے بعد الوداعی پریس کانفرنس کے دوران لیونل میسی رو پڑے ، ویڈیو سامنے آگئی
بارسلونا(قدرت روزنامہ)فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی لیونل میسی بارسلونا سے دو دہائیوں کے ساتھ کے بعد راہیں جدا ہونے پر رو پڑے ۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے احترام اور بردباری کا ر ویہ رکھتے ہوئے یہ امید کی ہے کہ میرے کلب چھوڑنے کے بعد یہ تعلق ایسا ہی رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اس کلب میں گزاری ،جب میں صرف تیرہ سال کا تھا تو میں اس کلب میں آیا تھا اور ہمارا ساتھ اکیس سال تک رہا ۔ لیونل میسی نے کہا کہ یہ عمل بہت مشکل تھا میں کبھی بھی اس کے لیے تیار نہیں تھا ،میں نے کلب میں رکنے کے لیے آخری وقت تک اپنی تمام کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔
بارسلونا سے راہیں جدا ہونے پر میسی آبدیدہ
نیوز کانفرنس کے دوران میسی کا کہنا تھا کہ میں نے احترام اور بردباری کا رویہ رکھتے ہوئے یہ امید کی ہے میرے کلب چھوڑنے کے بعد یہ تعلق ایسا ہی رہے گا۔ pic.twitter.com/SiyMEchbxu— Independent Urdu (@indyurdu) August 8, 2021