فوری الیکشن نہ کروانے سے متعلق نواز شریف فضل الرحمان اور آصف زرداری کا یکساں موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن نہ کروانے سے متعلق نواز شریف فضل الرحمان اور آصف زرداری کا ایک موقف ایک ہی ہے ۔عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے ۔جہاں بھی کرپشن کا ثبوت ملا فوری قانونی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا

گیا ہے ۔عسکری قیادت کے سامنے کھل کر معاشی صورتحال رکھی جائے گی ۔ حکومت معیشت سے متعلق دیگر شراکت داروں سے بھی مشاورت کرے گی ۔ اجلاس میں اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے مل کر ہی بجائیں گے۔ جبکہ نواز شریف کا موقف تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کرینگے۔شہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا ہے ۔

Recent Posts

’9 مئی والوں کی امریکی سفیر سے حلال ملاقاتیں‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب…

2 mins ago

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

13 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

23 mins ago

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

45 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

56 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

1 hour ago