زرداری نے انہیں وہاں مارا ہے جہاں پانی نہ ملے،شیخ رشید نے موجود حکومت کے خاتمے سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے معیشت دانوں کے انٹرویو ہورہے ہیں . میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے جو قائم نہیں رہ سکتی .

نگراں وزیراعظم کے لئے معیشت دانوں کے انٹرویو ہورہے ہیں، ادارے بے خبر نہیں باخبر ہیں . شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا ہے جہاں پانی نہ ملے . ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا یہ حکومت زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی . یہ اداروں سے

ایک سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں . ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے . دوسری جانب راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی . عدالت نے شیخ رشید کو آئندہ تاریخ تک گرفتار اورہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا . عدالت نے آئندہ سماعت میں تھانہ اٹک اورتھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں