جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دہشتگردی کے واقعے میں39 سالہ حوالدارسانور شہید ہوگئے، پوک فوج کا ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے کا دہشتگردی کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں پیش آیا، دہشتگردی کے واقعے میں جہلم کے رہائشی انتالیس سالہ حوالدارسانور شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اسی طرح آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

13 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

22 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

28 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

34 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

50 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

55 mins ago