الیکشن کی تاریخ ملنے تک اسلام آباد سے عوام کا سمندر نہیں جائے گا،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ ملنے تک اسلام آباد سے عوام کا سمندر نہیں جائے گا، امپورٹڈ حکومت نہیں صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں،کل اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، مارچ میں برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر شرکت کرے گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے قبل ملتان میں آخری جلسہ ہوگا، کل اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، میری کال پر پوری قوم کو اسلام آباد پہنچنا ہے، اسلام آباد پہنچنے کا مقصد حقیقی آزادی ہے، ایک آزادی ہوتی ہے جس میں ہم کہتے تو آزاد ہیں لیکن باہر ڈکٹیشن ملتی ہے، روس سے گندم اور تیل نہیں لینا، باہر سے ڈکٹیشن ملتی ہے، دوسری وہ آزادی ہوتی ہے جس میں سارے فیصلے اپنے لوگوں کی بہتری میں کیے جاتے ہیں لوگوں کو دوسروں کیلئے قربان نہیں کیا جاتا، نوجوانوں انرجی بچا لو، مجھے اسلام آباد مارچ کیلئے انرجی کی ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری منزل قریب ہے، امپورٹڈ حکومت نہیں ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں،اللہ کا شکر کرو مارچ کیلئے موسم زبردست ہوگیا ہے، اسلام آباد میں برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر آنے والا ہے، جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی اسلام آباد سے عوام کا سمندر نہیں جائے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی حفاظت کے لیے کارکن بنی گالا پہنچ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو ناکام بنانے کے لیے کارکنان نے بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا دئیے ہیں۔انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے 200 سے زائد کارکنان بنی گالا پہنچ چکے ہیں۔ کارکنان نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا کے اطراف میں خیمے لگا دئیے، کارکنوں نے رہائش، کھانے پینے و دیگر ضروری اقدامات بھی کر لیے ہیں۔کارکنان اپنے سات بستر ، پانی کے کولر اور ضروری سامان بھی لائے ہیں۔

Recent Posts

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

7 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

13 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

19 mins ago

جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم…

24 mins ago

لسبیلہ اور حب پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں سے بھتے کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرز

حب(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کے باوجود لسبیلہ اور حب پولیس جگہ جگہ شاہراہ پر…

31 mins ago

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

36 mins ago