(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید اور12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ دھماکہ سرینا چوک کے قریب پوا۔ دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک موٹر سائیکل کو آگ لگی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے مطابق فی الحال معلوم نہیں ہوسکا۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کا امن خراب کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…