کوئٹہ میں دھماکہ:2پولیس اہلکار شہید، 12 افراد زخمی

(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے . دھماکے کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید اور12 افراد زخمی ہوگئے ہیں .

ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ دھماکہ سرینا چوک کے قریب پوا . دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے . دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا . زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .   سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے . ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک موٹر سائیکل کو آگ لگی ہے . دھماکے کی نوعیت کے مطابق فی الحال معلوم نہیں ہوسکا . لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کا امن خراب کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں . بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے . . .

متعلقہ خبریں