شاہ سلمان نے قرآن پاک کی خطاطی کے عالمی مقابلوں کی منظوری دے دی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن پاک کی خطاطی کے بین الاقوامی مقابلوں کی منظوری دی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقابلہ آئندہ شعبان میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مدینہ منورہ کی جانب سے وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی نگرانی میں ہو گا۔سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے جو کنگ فہد قرآن کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلی بھی ہیں کہا کہ مقابلے کا مقصد ماہر خوش نویسوں کو قرآن کریم کی کتابت میں منفرد

ہنر کے مظاہرے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ قرآن کریم کی خطاطی کا مسابقہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز سے منسوب ہوگا۔وزارت اسلامی امور نے کہا کہ جو خطاط قرآن کریم کی کتابت کے مسابقے میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ کنگ فہد کمپلیکس ویب سائٹ پر موجود فارم پر کرکے م روانہ کریں۔یاد رہے کہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سالانہ قرآن پاک کے 20 ملین نسخے شائع کررہا ہے۔ شروع میں 8 ملین نسخے شائع کیے جاتے تہے۔قرآن پاک کی چھپائی میں اعلی کاغذ استعمال کیا جاتا ہے۔ کنگ فہد کمپلیکس تقریبا 80 زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے بھی شائع کر رہا ہے۔

Recent Posts

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

6 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

15 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

32 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

52 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

2 hours ago