شیرانی جنگل میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شیرانی، کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کے باعث 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ افسر عتیق کاکڑ کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی ہے، شرغلگئی کے علاقے میں لگنے والی آگ زیادہ شدید اورخطرناک ہے، آگ پر قابو پانے کیلئے پی ڈی ایم اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بہت بلندی سے پانی کا اسپرے کررہا ہے جس سے آگ بجھانے میں کوئی مدد نہیں مل رہی، ایک ہفتے کے دوران ضلع شیرانی کے جنگلات میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔عتیق کاکڑ نے بتایا کہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، لیویز، محکمہ جنگلات اور علاقہ مکین آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں، آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف 7افراد خود آگ میں پھنس گئے، جن میں سے 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر شیرانی کے جنگلات لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی متعلقہ اداروں کو فوری طور اقدامات کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کے مطابق محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مصروف عمل ہیں، آگ پر قابو پانے کی مثر سرگرمیوں اور اقدامات کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔واضح رہے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے 8روز قبل جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے دیگر علاقوں میں آگ لگنے سے متعلق تخریب کاری سمیت دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Recent Posts

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

3 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

12 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

19 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

26 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

31 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

38 mins ago