وریند سہواگ میرے بارے میں سوچ سجھ کر بولیں، شعیب اختر

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی جانب سے اُن کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کا نیشنل آئیکون ہوں اس لیے میرے بارے میں وریندر سہواگ سوچ سمجھ کر بولیں۔

شیعب اختر کا کہنا ہے کہ وریندر سہواگ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے اگر اُنہیں آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے وریندر سہواگ سے مختلف ہوگی، وریندر سہواگ ایک بہترین کھلاڑی رہے اور بھارت کے بہترین اوپنر رہے، میں اس عمر میں ہوں جہاں اپنی رائے کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ وریندر سہواگ عموماََ ایسی باتیں کہہ جاتےہیں لیکن میرے اچھے دوست ہیں، وریندر سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سُنے، میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نا کہ کسی بیٹر کو زخمی کروں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیانات سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر کروں۔

سابق بھارتی کرکٹر کو مشورہ دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وریندر سہواگ کو سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میرا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی نے کلئیر کردیا تھا، وریندر سہواگ کو میرا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہوگا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سچن  ٹنڈولکر کے باپ باپ ہوتا ہے اور بیٹا بیٹا والے بیان کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، بنگلہ دیش کو بیٹا کہنا ایک غلط بیان ہوتا ہے جسے سُن کر دکھ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنے حالیہ بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

وریندر سہواگ نے کہا تھا کہ شعیب اختر بولنگ کے وقت اپنا ہاتھ چھپا کر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکر گیند کرواتے تھے۔

Recent Posts

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

1 min ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

18 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔…

25 mins ago

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

35 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

40 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

47 mins ago