کرینہ کپور زمانہ طالب علمی کی یادوں میں کھوگئیں، انمول تصاویر منظرِ عام پر

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نامور صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی زمانہ طالب علمی کی یادیں ستانے لگیں۔

کرینہ کپور اپنی اسکول کی سہیلی سے ملاقات کے بعد زمانہ طالب علمی کی یاد میں کھوگئی اور انہوں نے انسٹاگرام پر اسکول میں دوستوں کیساتھ لی گئی تصاویربھی شیئر کردیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار بیبو ان دنوں مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جہاں ان کی ملاقات اپنی اسکول کی ایک دوست ہوئی، جو کرینہ کو ماضی کے جھروکوں میں لے گئی۔

اپنی دوست سے ملاقات کے بعد کرینہ نے 1996 میں اپنے زمانہ طالب علمی کی کچھ تصاویر ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کیں اور تصاویر دینے پر اپنی دوست کا شکریہ ادا کیا، تصاویر دہیرادوں کے ویلہیم اسکول کی طالبات کے دورہ راجھستان کی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، جب کہ صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں۔

کرینہ کپور کی بہن اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی تصاویر پر محبت کا اظہار کیا جب کہ اداکارہ پریا ملک نے ویلہیم گرلز اسکول کے یورنیفارم کو لیجنڈری قرار دیا۔

Recent Posts

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

3 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

4 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

6 mins ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

9 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

10 mins ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

16 mins ago