(قدرت روزنامہ)پاکستانی انجینئر ابرار حسن نے موٹرسائیکل پر طویل سفر کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کے نوجوان بائیکر اور وی لاگر جو پیشہ سے ایک انجینئر بھی ہیں، انہوں نے 80 سے زائد ممالک کا سفر طے کیا ہے جن میں سے 12 ممالک کا سفر انہوں نے موٹر سائیکل پر طے کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال ابرار حسن نے موٹر سائیکل پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا اپنا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے رواں سال 9 فروری کو اپنے آبائی قصبے ننکانہ صاحب سے سفر کا آغاز کیا اور تین بر اعظموں کو عبور کرتے ہوئے وہ 50 دن بعد 27 مارچ کو مدینہ پہنچے۔
جس کے بعد انہوں نے مدینہ سے مکہ کا سفر طے کرکے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعدد سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے راستے میں بہت سے لوگوں سے ملنا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی برکت یہ تھی کہ رمضان کی آمد سے چند دن قبل مدینہ پہنچ کر میں نے پہلا روزہ وہیں رکھا جبکہ سعودی عرب کی عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال اور محبت پر انہوں نے شکریہ ادا بھی کیا۔
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…