نیویارک، پی ٹی آئی کارکنوں کا پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سے تلخ کلامی

نیویارک (قدرت روزنامہ)پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ کے موقع  تحریک انصاف کے کارکنوں نے پاکستانی قونصلیٹ نیویارک کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرے میں درجنوں افراد شامل تھے. مظاہرین نے پی ٹی آئی کے پرچم اٹھا رکھے تھے. وہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے. اس موقع پر  مسلم لیگ یوتھ ونگ امریکہ کے آرگنائزر راجہ رزاق بھی آ گئے اور انہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جوابی نعرے لگانے شروع کر دئیے.

جس پر پی ٹی آئی کے چند کارکنوں اور راجہ رزاق کے درمیان بدمزگی پیدا ہو گئی. آپس میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا. پی ٹی آئی کے کارکنوں نے راجہ رزاق کو دھکے دئیے. جس پر نیویارک پولیس نے درمیان میں آ کر بیچ بچاؤ کرایا. اور مظاہرین کو الگ کر کے پرامن رہنے کی ہدایت کی. مظاہرے کے وقت بلاول بھٹو زرداری نیویارک قونصلیٹ میں موجود نہیں تھے. دونوں جماعتوں نے نیویارک سٹی سے قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے کے اجازت نامے لے رکھے تھے. 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یو ایس اے کے آرگنائزر راجہ رزاق کا کہنا تھا کہ “پی ٹی آئی کے وزراء ماضی میں امریکہ میں آتے تھے، تو ہم نے ان کی حکومت کے خلاف کبھی نیویارک یا کسی اور شہر میں مظاہرہ نہیں کیا. تاکہ بیرون ملک پاکستان کی بدنامی نہ ہو. مگر پی ٹی آئی نے آج بلاول بھٹو اور حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کیا ہے. اور وہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنے ہیں. جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما امجد نواز صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرپٹ حکومت کا وزیر خارجہ یہاں آیا ہوا ہے. امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس امپورٹیڈ حکومت کے خلاف پر امن مظاہرہ کر کے اپنا جمہوری حق استعمال کیا ہے.

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago