پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی (قدرت روزنامہ) ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدر کی لانچنگ تقریب  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی این ایس بدر پاک ترک تعلقات کی بہترین مثال ہے ۔

ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ا یس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ دوران تقریب اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترقی بہترین تعلقات کی ڈور میں بندھے ہوئے ہیں ،  کوویڈ کے دوران جہاز کی تیاری دونوں ممالک کی بڑی کامیابی ہے ، مختلف شعبوں میں  ترکی اور پاکستان کو بہترین معاونت حاسل ہے ، پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  پاکستان اورترکی ایک قوم ہےجو 2 ممالک میں مقیم ہے،  نیول چیف،ترک کمپنی اورشپ یارڈکاعملہ مبارکبادکامستحق ہے، سی پیک منصوبہ علاقائی روابط کےفروغ کیلئےاہم ہے۔

 خیال رہے کہ پی اینا یس بدر ترکی کے ایم ایس اسفات کے تعاون سے کرچای شپ یارڈ پر تیار کیا گیا ہے ۔ پاک ترک اشراک سے دو کار ویٹ جہازوں کی تعمیر پاکستان میں جاری ہے جبکہ دو جہازوں کی تعمیر ترکی میں ہو رہی ہے ، یہ تمام جہاز  جدید ہتھیاروں اور سینرز سے لیس ہوں گے ۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

2 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

3 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

3 hours ago