”10سال بطور خادم اعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لی جو 60کروڑ روپے بنتی تھی اور۔۔۔“ شہباز شریف کا عدالت میں پیش ہو کر بیان

لاہو ر(قدرت روزنامہ)لاہو ر کی سپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف روسٹرم پر آگئے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو اس عدالت کے سامنے پیش نہ ہوتا،میرے تما م اثاثے ایف بی آرمیں رجسٹرڈ ہیں ،تحقیقات میں کرپشن کاایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر برطانیہ میں میرے خلاف تحقیقات کرائی گئیں لیکن کچھ نہیں ملا۔وزیر اعظم

کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن کے سیاسی کیس بنائے گئے ،این سی اے نے پونے 2 سال تحقیقات کیں،2004میں ملک واپس آیا میرے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ملک واپس ہی کیوں آتا؟برطانیہ میں رہتا تھا وہاں کشکول تو نہیں اٹھاتا تھا وہاں کاروبار کرتا تھا، سرکاری گاڑی میں پٹرول اپنی جیب سے ڈلواتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 10سال بطور خادم اعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لی، جو کہ 60کروڑ روپے بنتی ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ سرکاری دورے بھی اپنے خرچے پر کیے ۔

Recent Posts

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

2 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

17 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

36 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

39 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

50 mins ago

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

57 mins ago