فوری انتخابات کا دباؤ مسترد؛ حکومت کا مدت پوری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں نے حکومت کی مدت پوری کرنے، انتخابات اپنے وقت پر کرانے اور گڈ گورننس کے لیے سخت معاشی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے جب کہ دو روز قبل آصف زرداری بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملے ہیں۔ ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے جب کہ الیکشن بھی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انتخابات کے معاملے میں کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اپنے فیصلے اپنی مرضی سے کریں گے، انتخابات کے لیے پہلے الیکشن کمیشن کی ٹائم لائن ہے اگر دباؤ میں یہ لوگ چاہ رہے ہیں کہ فوری الیکشن کرائے جائیں تو یہ ممکن نہیں ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس 25 مئی کو ہوگا جس میں فوری طور پر الیکشن نہ کرانے سے متعلق آئندہ کے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی بدھ 25 مئی کو سوئزرلینڈ سے واپس آجائیں گے اور امکان ہے کہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 25 مئی کے اجلاس میں معیشت کے لیے سخت اور ضروری فیصلے کیے جائیں گے، کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں بھی معیشت کے حوالے سے بھی قرارداد منظورکی جائے گی۔ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت، ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے گی اور مدت بھی پوری کرے گی۔

تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق اتحادیوں نے طے کیا ہے کہ دھرنے سے جمہوری انداز میں نمٹا جائے گا، دھرنا شرکاء کی جانب سے جہاں قانو ن کی خلاف ورزی کی گئی تو ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے جگہ سری نگر ہائی وے پر نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو ہائی وے کے بجائے کسی گراؤنڈ کی پیشکش کی جائے گی جس طرح مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی دورمیں گراؤنڈ دیا گیا تھا۔

Recent Posts

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

6 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

17 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

21 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

26 mins ago

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago