سندھ میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر صدر اور وزیراعظم کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پنجاب کے بعد سندھ میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر بھی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینئر رہنما نسرین جلیل کی تقرری کے لیے بھیجی گئی،

سمری پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا یے جبکہ اس معاملے پر ایوان صدر نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس وجہ سے سندھ میں نئے گورنر کی تقرری التوا کا شکار ہے۔وفاقی کابینہ کے ایک وزیر نے نام ظاہر نہ کی شرط پر بتایا کہ مختلف جماعتوں کی وفاقی حکومت کی تشکیل سے قبل مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں سیاسی مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ سندھ میں گورنر کا عہدہ متحدہ قومی موومنٹ کو دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی تشکیل کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے مشاورت کرکے پارٹی کی سینئر رہنما نسرین جلیل کا نام گورنر سندھ کے لیے وزیراعظم کو بھیجا۔ وزیراعظم نے آئینی طور پر سمری مرتب کرکے ایوان صدر کو بھیجی۔ یہ سمری مئی کے دوسرے ہفتہ کے اوائل میں گئی۔ اس سمری میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد کیا ہے۔ صدر مملکت اس سمری کو منظور کریں۔ اس سمری کو بھیجے 10 روز سے زائد گزرچکے ہیں لیکن صدر مملکت نے اس سمری کو تاحال منظور نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی آئینی اعتراض سامنے آیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ صدر مملکت وزیراعظم کی جانب سے آئینی طور بھیجی گئی سمریوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اس وجہ سے وفاق امور متاثر ہورہے ہیں، گورنر پنجاب کیمعاملے کی طرح گورنر سندھ کی تقرری پر بھی صدر مملکت تاخیر کررہے ہیں، اس لیے نسرین جلیل تاحال گورنر سندھ نہیں بن سکی ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

8 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

34 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

40 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

1 hour ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

1 hour ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

1 hour ago