شہر قائد کا موسم خوشگوار، بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری
کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد کا موسم آج خوشگوار ہے جبکہ بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ اس وقت موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے البتہ شہر میں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔