قسمت پر بھروسہ کرنے کے بجائے سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں، نواز الدین صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گینگز آف واسع پور سمیت بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ سخت محنت پر یقین رکھنے والے انسان ہیں اور قسمت پر بھروسہ نہیں کرتے۔

انھوں نے کہا کہ اس پیشے سے وابستہ متعدد دیگر کے برخلاف وہ نہ تو کوئی خاص انگوٹھی یا کڑا پہنتے ہیں اور نہ ہی وہ علم نجوم پر اندھا اعتقاد رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک بالی ووڈ میں سخت جدوجہد کی جس کے بعد انوراگ کشیاب کی دو حصوں پر مشتمل فلم گینگز آف واسع پور سے شہرت حاصل کی۔انکا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے نام کی حرف تہجی تبدیل کرلیتے ہیں انھیں اس تبدیل شدہ نام سے پکارے جانے کو برا سمجھنا چاہیے۔

نواز الدین صدیقی نے ان خیالات کا اظہار یو ٹیوب چینل کے کرلی ٹیلز کے سنڈے برنچ ودھ زوماٹو میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان سے اس سے قبل کیے گئے اس کمنٹس پر پوچھا گیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ قسمت یا تقدیر کے بجائے سخت محنت اور جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

اس پر انھوں نے کہا کہ لوگ گدھوں کی طرح کام کرتے ہیں لیکن میں معذرت خواہ ہوں میں یہ نہیں کہہ رہا، لیکن وہ لوگ جو اپنا دماغ استعمال کیے بغیر کام کرتے ہیں، وہ زیادہ آگے نہیں جاتے۔اللہ تعالیٰ نے آپکو دماغ عطا کیا ہے اگر آپ اسکا استعمال کرنے کے ساتھ سخت محنت کرینگے تو پھر اسکے نتائج بھی ملتے ہیں، اور میں اب تک قسمت کی اہمیت کے حوالے سے قائل نہیں ہوا ہوں، ہوسکتا ہے کہ میرا ذہن اس حوالے سے تبدیل ہوجائے لیکن اس وقت ایسا نہیں ہے۔