فن و ثقافت شوبز

یہ۔۔۔۔۔۔کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔ملکہ حسن ایشوریا کے فوٹو شوٹ کے صرف 1500 روپے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممبئی: بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے 1500 روپے میں فوٹو شوٹ کروایا گیا، کیریئر کے ابتدائی ایام میں ماڈلنگ انوائس کی کاپی منظر عام پر آگئی۔
یہ بل 23 مئی 1992 کا ہے، 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے سے تقریباً دو سال پہلے ایشوریا رائے کو میگزین شوٹ کیلئے 1500 روپے ملے تھے۔اس معاہدے کے وقت ایشوریا کی عمر تقریباً 18 سال تھی اور یہ معاہدہ ممبئی میں ہوا جس پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔
اس فوٹو شوٹ میں ایشوریا کے علاوہ سونالی بیندرے، نکی انیجا، تیجسونی اور دیگر ماڈلز بھی موجود تھیں۔یاد رہے کہ سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں اور ابھی حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر بھی نظر آئی تھیں۔


ایشوریا رائے اپنے کامیاب ترین فنی سفر میں بھارت کی مشہور ترین شخصیات میں سر فہرست رہی ہیں، انہوں نے بے شمار اعزازات جیتے ، 11بارفلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں اور دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔بھارتی حکومت نے 2009ء میں ایشوریا کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا جبکہ 2012ء میں حکومت فرانس نے اعلی ترین اعزاز عطا کیا۔
زمانہ طالبعلمی کے دوران انہوں نے ماڈلنگ کی اور پھر ٹیلی ویژن اشتہارات میں جلوہ گر ہوئیں۔1994ء میں مس ورلڈ کا تاج ایشوریا کے سر سجایا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ایشوریا 1997ء میں منی رتنم کی تمل فلم اریووار میں پہلی بار جلوہ گرہوئیں ،پہلی ہندی فلم اور پیار ہو گیا تھی جو اسی سال یعنی 1997ء میں ریلیز ہوئی۔
ایشوریا کی پہلی کمرشل کامیابی 1998ء میں تمل رومانی ڈراما جینز سے ہوئی ،1999ء میں ہم دل دے چکے صنم اور 2002ء میں دیوداس جیسی بہترین فلمیں کیں جن پر بہترین اداکارہ کے دو ایوارڈ عطا کیے گئے۔

متعلقہ خبریں