افغان بورڈ کی پاکستان سے ون ڈے سیریز کی تصدیق
افغانستان (قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی۔حکام کے مطابق ون ڈے سیریز کی میزبانی افغانستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔افغان ترجمان کے مطابق سیریز آئندہ ماہ ہوگی، جس کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
افغان ترجمان کے مطابق اس سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔سری لنکن شہر ہیمبنٹوٹا میں سیریز یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔افغان ترجمان کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔