دولہے نے اپنے ولیمے کا کھانا کھلانے کیلئے یتیم بچوں کو ہال میں ہی بُلا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سادگی سے شادی کرنے کی کئی مثالیں دنیا بھر میں نظر آتی ہیں۔ کچھ روز قبل ایک جوڑے نے 4 لاکھ روپے بیواؤں میں بانٹ کر خود سادگی سے شادی کرلی تھی جس پر لوگوں نے خوب داد دی تھی۔ ایسے ہی پاکستان میں ایک اسسٹنٹ کمشنر نے سڑک پر یتیم بچوں کے ساتھ اپنا ولیمے کی تقریب کی تھی۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا نے اپنے شاندار ولیمے کی دعوت پر یتیم بچوں کو بھی مدعو کیا اور انہیں ایک ساتھ ٹیبل پر بٹھا کر کھانا کھلوایا۔ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔

ہر کوئی دولہے میاں کی تعریفیں کر رہا ہے کیونکہ آج کے دور میں ایسا کم ہی لوگ کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کو اسد علی کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔ویڈیو کے کمنٹس میں لوگ دولہے کو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایسا کون ہوگا جو اپنے ولیمے پر یتیم بچوں کو بھی پوچھ رہا ہے اور ان سے آ کر پوچھ رہا ہے کہ کھانا ٹھیک سے کھانا، کسی کو کچھ کھانا ہو تو مجھے بتا دیں۔ ساتھ ہی ایک شخص کو بھی حفاظت اور مہمان نوازی کے لیے رکھا ہوا ہے جو دیکھ رہا ہے کہ بچوں کو کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے وہ ٹھیک سے کھانا کھا رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Asad Ali Photography (@asad_aliphoto)