لانگ مارچ: فواد چوہدری کی ویڈیو ’پاوری‘ میم میں تبدیل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی لانگ مارچ کی ویڈیو کو صارفین نے ’پاوری‘ میم میں تبدیل کردیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر لانگ مارچ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو فواد چوہدری کی بھی ہے۔یہ ویڈیو فواد چوہدری نے منگلہ پُل پر بنائی جہاں وہ اپنے قافلے کے ساتھ موجود تھے اور بتا رہے تھے کہ وہاں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے اور ساتھ ہی کنٹینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔
کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر اس وقت تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس میں مقابلہ جاری ہے کنٹینرز لگا کے پل بند کر دیا گیا ہے pic.twitter.com/P3uqVHcbFF
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 25, 2022
فواد چوہدری نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر اس وقت تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس میں مقابلہ جاری ہے کنٹینرز لگا کے پُل بند کر دیا گیا ہے۔‘
تاہم پی ٹی آئی کے مخالفین خود کو روک نہ سکے اور اُنہوں نے فواد چوہدری کی ویڈیو کو ’پاوری‘ میم میں تبدیل کردیا۔
یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فواد چوہدری کی میم ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔