ڈاکٹر ماہا خودکشی، ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس کی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔استغاثہ کی درخواست پر فردِ جرم میں قتل بالسبب، زیادتی، شواہد چھپانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے گزشتہ برس کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی، جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔

ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں بیٹی کے دوست، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا تھا اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔