میں ‏نبیؐ کے حکم کے مطابق قوم کو اکٹھا کر رہا ہوں، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ‏نبی ﷺ کے حکم کے مطابق قوم کو اکٹھا کر رہا ہوں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیا پیغام جاری کیا گیا ہے۔
عمران خان کا اپنے پیغام میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’پچھلے 2 دن میں جو میں نے دیکھا یہ ملک میں انتشار کروانا چاہتے ہیں، پولیس اور فوج کو اپنے عوام سے لڑوانا چاہتےہیں۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)


انہوں نے مزید لکھا کہ ’‏پولیس بھی ہماری ہے، فوج بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہمارے ہیں، ‏6 دن دیتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان کریں ورنہ میں واپس آؤں گا۔‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت دی ہے۔
جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کیلئے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا، کارکنوں نے جس طرح آنسو گیس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔