انوشے عباسی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے بھی عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیےکورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے . اداکارہ انوشے عباسی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے .

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' آخرکار ویکسین کی ڈوز مل گئی . ' انوشے عباسی نےکورونا ویکسین کی پہلی ڈوز آرٹس کونسل پاکستان کراچی سے لگوائی ہے . اداکارہ کی اس پوسٹ کو معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی سمیت ابھی تک 16ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں