ہالی ووڈ اداکارہ کا ’کبھی منہ نہ دھونے‘کا انکشاف، مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے ’کبھی منہ نہ دھونے‘ کا انکشاف کرکے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی خوبرو نامور اداکارہ کیمرون ڈیازنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی منہ نہیں دھویا۔
اداکارہ نے کہاکہ خاص طورپر ہالی ووڈ چھوڑنے کے بعد سے کبھی اپنا منہ نہیں دھوتی۔ اس کے باوجود ان کے پاس چہرے کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی مالیت ایک ارب سے زیادہ ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Cameron Diaz (@camerondiaz)


سپرہٹ ہالی ووڈ فلم ’دی ماسک‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کیمرون ڈیاز نے کہا کہ میری عمر تقریبا 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور میری توجہ اپنی شکل پر نہیں بلکہ خود کو مضبوط رکھنے پر ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Cameron Diaz (@camerondiaz)


اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے پاس پرانے اسکن کیئر پروڈکٹس شیلف میں ضرور موجود ہیں مگر اب اُن پر گرد جم چکی ہے۔