اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ لانگ مارچ صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہے .
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مینا نامی صارف نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں کی ویڈیو شیئر کی .
There was none - PTI social media literally recording videos of ordinary day traffic because they could not gather people 😂. https://t.co/0HXQRoEukq
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 26, 2022
مینا نے بتایا کہ ’وہ گھر آگئی ہیں اور اُنہوں نے سڑکوں پر پی ٹی آئی کا ایک جھنڈا بھی نہیں دیکھا . ‘اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو نے کہا کہ ’وہاں کوئی نہیں تھا، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہے . ‘
بختاور بھٹو نے کہا کہ ’پی ٹی آئی والے لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکتے . ‘واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی .
جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے .