چھ روز بعد 6 لاکھ افراد لے آئیں تو عمران خان کے مطالبے کی حمایت کریں گے، رانا ثنا اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چھ دن بعد 6 لاکھ آدمی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کردوں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نئے الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، عمران خان الیکشن ہارجائے گا تو پھر کہے گا دوبارہ الیکشن کراؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت اور جی بی حکومت کے وسائل استعمال کرکے یہاں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے، عوام نے فسادی، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے، عمران نیازی نے ڈی چوک جانے کا اعلان کرکے وعدہ خلافی کی۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ میٹروبس اسٹیشن جلائے گئے اور درختوں کو آگ لگائی گئی، عدالتی فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات آگ لگاتا رہا، عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتا رہا، ساری رات وہ کنٹینر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بھی ربربلٹ نہیں چلائی، تمام جھوٹا پروپیگنڈا ہے، 18 رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں، پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے، پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ آئین اور ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئے واضح احکامات دے، رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بہادری سے پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھائی۔
خیال رہے کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago