سعودی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے غیر ملکی مسلمانوں کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جن میں پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں . پاکستان سے جانے والے تمام زائرین پر ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے علاوہ قرنطینہ کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے . سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عازمین عمرہ کو حج کی درخواست کے ساتھ کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ بھی شامل کرنا ہوگا، ورنہ ان کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا . کورونا ویکسین لگوا چکے افراد پر بھی کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا جن میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی شامل ہے . ایسے عمرہ زائرین جنہوں نے چینی ویکسینز سائنو فارم یا سائنو ویک کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں، انہیں عمرہ کی اجازت تبھی ملے گی ، اگر وہ سعودیہ میں منظور شدہ چار ویکسینزفائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ یعنی تقویتی انجکشن بھی لگوائیں گے . واضح رہے کہ پاکستان سمیت نو ممالک بھارت، ارجنٹائن، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ اور ترکی سے آنے والے عمرہ زائرین پر قرنطینہ کی شرط بھی لاگو ہو گی . سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے علاوہ 9 اگست 2021ء سے دُنیا کے مختلف ممالک سے عمرہ کی درخواستوں کی وصولی کاعمل مرحلہ وار شروع ہو جائے گا . ابتدائی طور پر ماہانہ 60 ہزار معتمرین کی گنجائش رکھی جائے گی اور پھر 8 مرحلوں میں ان کی گنتی بڑھائی جائے گی . اس طرح یہ گنجائش ماہانہ 20 لاکھ افراد کی عمرہ ادائیگی تک پہنچائی جائے گی . وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے پرمٹ ”اعتمرنا“ اور ”توکلنا‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے جاری کیے جائیں گے . . .
ریاض(قدرت روزنامہ) کورونا کی وبا کی وجہ سے پاکستانیوں سمیت دُنیا بھر کے لاکھوں افراد عمرہ کی سعادت سے محروم تھے اور ایک ایک دن گن رہے تھے کہ کب پابندی ہٹے اور وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ رب کے گھر کا طواف اور محبوب ترین ہستی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے روضہ مبارک اور مسجد نبوی کی زیارت کر سکیں . ان روح پرور مناظر سے بہرہ ور ہونے کی گھڑی آن پہنچی ہے .
متعلقہ خبریں