ماسک نہ پہننے والے شخص کوانوکھی سزا

سنگا پور(قدرت روزنامہ) کورونا ایس اوپیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے ذہنی صحت کے مرکز بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو انوکھی سزا دے دی گئی ۔سنگا پور میں ٹرین کے سفر کرنے والے شخص کو ماسک نہ پہننے پر گرفتار کرکے بطور سزا ذہنی صحت کے مرکز بھیج گیا گیا ۔

گرفتار ہونے والے برطانوی شہری بنجمن گلن کا کناہے کہ ماسک لوگوں کو کورونا سے بچانے میں ناکام رہا ہے اور اسے مفروضے کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے ٹرین کے سفر میں ماسک نہ پہننے کا فیصلہ کیاتھا۔لیکن تھوڑی دیر بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ۔اس پر چار مقدمات درج کیے گئے ۔ مقامی عدالت نے ماسک نہ پہننے پر سزا سناتے ہوئے گلن بنجمن کومقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔جہاں عدالت نے ماسک نہ پہننے کی سزا سانتے ہوئے گلن کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجنے کا حکم دیا گیا ۔