وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمتیں کم کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے ملک بھر میں کھاد کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے یوریا کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کردی ہے . وزرات صعنت و پیدوار نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا .


نوٹیفکیشن کے مطابق 50 کلو یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں389 روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی ریٹیل قیمت 1768 روپے ہوگئی ہے . نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت کا اطلاق فوری ہوگا، 7 جولائی 2022 تک یہ قیمت نافذ العمل رہے گی .
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، سبسڈی والی گیس پر کھاد کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے . نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی کا ریلیف کسانوں کو منتقل ہونا چاہیے، منافع خوری روکنے کے لیے قیمت مقرر کرنا ضروری ہوگیا تھا .
وزرات صعنت و پیدوار کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے پر عملدر آمد نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی، فیصلے کے تحت یوریا کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا . نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے نیشنل ایمرجنسی کی صورتحال نے جنم لیا . صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں