خاتون کی گندی گالیوں کے سامنے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے والا یہ پولیس اہلکار دراصل کون ہے؟ویڈیو آگئی

اسلا م آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے لانگ کے مارچ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک برقع پوش خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ چھلتے ہوئے اسے شدید گندی گالیاں دے رہی ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل منہ پر رومال رکھے آگے بڑھتا چلا جارہاہے ۔تفصیلات مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے خاتون کی گالیوں کے سامنے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر پولیس اہلکار کو شاباش دی ، دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو تی چلی گئی تاہم اب اس پولیس اہلکار کے بارے میں معلوما ت سامنے آ گئی ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے اس نوجوان اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے اس کا بیان بھی ریکارڈ کرکے جاری کر دیاہے ۔کانسٹیبل نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ”میرا محمد شہبازنام ہے ،

اے ٹی ایس روات راولپنڈی میں لوئر کلاس کورس کیلئے زیر تربیت ہوں ، میری بھرتی سیالکوٹ سے ہوئی ہے ، اس وقت میں پنجاب کانسٹبلری بٹالین 5عباس لائن لاہور میں ڈیوٹی انجام دے رہاہوں ، ہم اسلا م آباد ڈیوٹی پر موجود تھے وہاں کچھ لوگ درختوں کو آگ لگا رہے تھے ، ہم نے انہیں وہاں منع کیا تو یہ خاتون وہیں سے میرے ساتھ چلنا شروع ہوئی اور سخت الفاظوں کا استعمال کیا ۔“انہوں نے کہا کہ ”وہ خاتون میرے ساتھ سخت الفاظ استعمال کر رہی تھی اور میں برداشت کا مظاہرہ کر رہا تھا کیونکہ یہ ہماری ٹریننگ کا حصہ ہے ،کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں، ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے ، ہمیں تربیت دی جاتی ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے ، جونہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی ، میرے خاندان والوں نے مجھے فون کر کے شاباش دی ،، میرے افسران بالا نے بھی کالز کر کے شاباش دی ہے ، انہوں نے مجھے یہی پیغام دیاہے کہ اسی طرح کے مظاہرہ کا ہم اپنی فورس سے امید کرتے ہیں ۔‘‘یاد رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں کالے رنگ کے برقعے میں ملبوس خاتون مسلسل نوجوان پولیس اہلکار کے پیچھے چلتی ہوئی آ رہی ہے اور انگریزی زبان میں انتہائی غیر اخلاقی گالیاں دے رہی ہے جبکہ پولیس اہلکار خاموشی سے آگے بڑھتا جارہاہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پیچھے پیچھے آنے والی ایک اور خاتون نے اس کی منظر کشی کی اور خاتون سے سوال بھی پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف سے ہیں ؟ خاتون نے پولیس اہلکار کو گالیاں دینے کا سلسلہ روکا اور کہا کہ ” میں تحریک انصاف سے نہیں ہوں “۔ یہ کہنے کے بعد وہ دوبارہ گالیاں دینے میں مصروف ہو گئیں۔ویڈیو بنانے والی خاتون نے کہا کہ پھر آ پ لوگ کہتے ہیں کہ پولیس خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

30 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago