خاتون کی گندی گالیوں کے سامنے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے والا یہ پولیس اہلکار دراصل کون ہے؟ویڈیو آگئی

اسلا م آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے لانگ کے مارچ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک برقع پوش خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ چھلتے ہوئے اسے شدید گندی گالیاں دے رہی ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل منہ پر رومال رکھے آگے بڑھتا چلا جارہاہے . تفصیلات مطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے خاتون کی گالیوں کے سامنے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر پولیس اہلکار کو شاباش دی ، دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو تی چلی گئی تاہم اب اس پولیس اہلکار کے بارے میں معلوما ت سامنے آ گئی ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے اس نوجوان اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے اس کا بیان بھی ریکارڈ کرکے جاری کر دیاہے .

کانسٹیبل نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ”میرا محمد شہبازنام ہے ،

اے ٹی ایس روات راولپنڈی میں لوئر کلاس کورس کیلئے زیر تربیت ہوں ، میری بھرتی سیالکوٹ سے ہوئی ہے ، اس وقت میں پنجاب کانسٹبلری بٹالین 5عباس لائن لاہور میں ڈیوٹی انجام دے رہاہوں ، ہم اسلا م آباد ڈیوٹی پر موجود تھے وہاں کچھ لوگ درختوں کو آگ لگا رہے تھے ، ہم نے انہیں وہاں منع کیا تو یہ خاتون وہیں سے میرے ساتھ چلنا شروع ہوئی اور سخت الفاظوں کا استعمال کیا . “انہوں نے کہا کہ ”وہ خاتون میرے ساتھ سخت الفاظ استعمال کر رہی تھی اور میں برداشت کا مظاہرہ کر رہا تھا کیونکہ یہ ہماری ٹریننگ کا حصہ ہے ،کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں، ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے ، ہمیں تربیت دی جاتی ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے ، جونہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی ، میرے خاندان والوں نے مجھے فون کر کے شاباش دی ،، میرے افسران بالا نے بھی کالز کر کے شاباش دی ہے ، انہوں نے مجھے یہی پیغام دیاہے کہ اسی طرح کے مظاہرہ کا ہم اپنی فورس سے امید کرتے ہیں . ‘‘یاد رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں کالے رنگ کے برقعے میں ملبوس خاتون مسلسل نوجوان پولیس اہلکار کے پیچھے چلتی ہوئی آ رہی ہے اور انگریزی زبان میں انتہائی غیر اخلاقی گالیاں دے رہی ہے جبکہ پولیس اہلکار خاموشی سے آگے بڑھتا جارہاہے . دلچسپ امر یہ ہے کہ پیچھے پیچھے آنے والی ایک اور خاتون نے اس کی منظر کشی کی اور خاتون سے سوال بھی پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف سے ہیں ؟ خاتون نے پولیس اہلکار کو گالیاں دینے کا سلسلہ روکا اور کہا کہ ” میں تحریک انصاف سے نہیں ہوں “ . یہ کہنے کے بعد وہ دوبارہ گالیاں دینے میں مصروف ہو گئیں . ویڈیو بنانے والی خاتون نے کہا کہ پھر آ پ لوگ کہتے ہیں کہ پولیس خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں