غریب عوام مزیدرُل گئی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی آٹا بھی انتہائی مہنگا ہو گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹا مہنگا کر دیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے کا ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا ہو کر 980 روپے کا ہو گیا ہے ، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے ہو گئی ۔