ن لیگ کا ایک مرتبہ پھر جلسے شروع کرنیکا فیصلہ، کل بہاولپور میں پاور شو
بہاولپور(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سیاسی گہماگہمی کے عروج پر پہنچنے اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے اختتام کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،
28 مئی کو بہاولپور میں پاور شو کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی طرف سے 28 مئی کے جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔