ن لیگ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے 12 ویں دفعہ ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا اور عمران خان نے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کی دوائی پہلے ہی چھین لی گئی ہے اب انسولین کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور عوام اب بنیادی سہولت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ کمرے میں بیٹھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کریں۔
مسلم لیگ ن نے حکومت سے جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔