وزیر اعظم کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے ملاقات کرکے انہیں پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وباء سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹیکی وزیر اعظم سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔
بلوچستان میں ہیضہ کی وباء سے متعلق بات چیت میں وزیرِ اعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا احساس ہے، ان محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔