مریم نفیس کی شوہر کے ہمراہ لانگ مارچ میں شرکت، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس بھی شوہر کے ہمراہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں۔

اداکارہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی لانگ مارچ کال پر شوہر اور خاندان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔


انہوں نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں موجود ہیں، آنسو گیس سے فضا بھری ہوئی ہے مگر ہمارے حوصلے اب بھی ہمیشہ کی طرح بلند ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کے لیے 6 روز کی مہلت دی ہے۔
جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی کی تحریک کو ناکام کرنے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا، کارکنوں نے جس طرح آنسو گیس کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔