صبا قمر کی نئی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کی نئی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی ویڈیو صبا قمر نے اپنی آنے والی نئی فلم کملی کی تشہیر کے لیے بنائی ہے جس میں وہ ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہیں اور اداکارہ کی بیک پر ٹیٹو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔