سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، اس ویڈیو میں وہ کیا کر رہے ہیں ؟دیکھیں ویڈیو میں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جن میں سے ایک ویڈیو سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی سامنے آئی ہے۔لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی شیل کیچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کنٹینر پر کیچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک کارکنوں نے عمران خان کی جانب ایک پیکٹ اچھالا جسے انہوں نے باآسانی کیچ کرلیا۔عمران خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کرکٹ چھوڑنے کے کئی برس بعد بھی کنٹینر پر کھڑے ہوکر مہارت سے کیچ کرنے کی تعریف کررہے ہیں۔